مصنف ابن ابي شيبه
كتاب أقضية رسول الله ﷺ
كتاب أقضية رسول الله ﷺ باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب
حدیث نمبر: 31028
٣١٠٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن سعيد بن أبي بردة عن أبي موسى أن رجلين ادعيا دابة ليس لواحد منهما بينة، فقضى بها رسول اللَّه ﷺ بينهما (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ دو آدمیوں نے ایک جانور کے بارے میں دعویٰ کیا، ان دونوں میں سے کسی کے پاس بھی گواہ نہیں تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس جانور کا دونوں کے حق میں فیصلہ فرما دیا۔