حدیث نمبر: 31015
٣١٠١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (أبو) (١) معاوية عن (حجاج) (٢) عن أبي سعيد (الأعسم) (٣) أن رسول اللَّه ﷺ قضى في العبد وسيده قضيتين، قضى في العبد إذا خرج من دار الحرب قبل سيده فهو حر، فإن خرج سيده بعده لم (يرده) (٤) عليه، وإن خرج السيد قبل العبد من دار الحرب ثم خرج العبد (بعد) (٥) (رده) (٦) على سيده (٧).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو سعید الاعسم فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غلام اور اس کے آقا کے بارے میں دو فیصلے فرمائے ہیں : غلام کے بارے میں یہ فیصلہ فرمایا کہ جب وہ دارالحرب سے اپنے آقا سے پہلے نکل آیا تو وہ آزاد ہوگا۔ پھر اگر غلام کے بعد آقا بھی نکل آیا تو غلام کو واپس لوٹایا نہیں جائے گا، اور اگر آقا غلام سے پہلے دارالحرب سے نکل آیا پھر اس کے بعد غلام نکلا تو غلام کو آقا کی طرف لوٹایا جائے گا۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
(٢) في [هـ]: (الحجاج).
(٣) في [أ، ب، ط]: (الأعشم)، وفي [جـ]: (الأهشم).
(٤) في [هـ]: (يرد).
(٥) في [هـ]: (بعده).
(٦) في [هـ]: (رد).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب أقضية رسول الله ﷺ / حدیث: 31015
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل مجهول؛ سعيد بن الأعسم ليس صحابيًا بل هو مجهول، وأخرجه سعيد (٢٨٠٦).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31015، ترقيم محمد عوامة 29674)