مصنف ابن ابي شيبه
كتاب أقضية رسول الله ﷺ
كتاب أقضية رسول الله ﷺ باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب
حدیث نمبر: 31012
٣١٠١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر العبدي (قال) (١): حدثنا محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قضى رسول اللَّه ﷺ في الجنين غرة عبد أو أمة، فقال: الذي قضى عليه أنعقل من (لا شرب ولا أكل) (٢) ولا صاح ولا استهل، ومثل ذلك (بطل) (٣) فقال: رسول اللَّه ﷺ: "إن هذا ليقول بقول شاعر فيه غرة عبد أو أمة" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حمل ساقط کرنے کی دیت میں ایک غلام یا باندی کا فیصلہ فرمایا تو جس کے خلاف فیصلہ فرمایا تھا وہ کہنے لگا ! کیا ہم اس کی دیت ادا کریں جس نے نہ کچھ کھایا ہے نہ پیا ہے اور نہ ہی رویا ہے اور چلّایا ہے ! اور اس قسم کا خون تو رائیگاں جاتا ہے ! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ شخص تو کسی شاعر کے مثل بات کرتا ہے۔ بہر حال حمل ساقط کرنے کی دیت ایک غلام یا باندی ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك].
(٢) في [أ، ب]: (لا أكل ولا شرب)، وفي [ط]: (ألا أكل ولا شرب)، في [ك]: (من لا أكل ولا شرب).
(٣) في [أ، هـ]: (يطل).