حدیث نمبر: 30998
٣٠٩٩٨ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه عن المسور أن عمر استشار الناس في إملاص المرأة، فقال المغيرة بن شعبة: شهدت رسول اللَّه ﷺ قضى فيه بغرة: عبد أو أمة، فقال عمر: لتأتين (بمن) (٢) يشهد ⦗٦٤⦘ (معك) (٣)، فشهد له محمد بن مسلمة (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مسور فرماتے ہیں کہ حضرت عمر لوگوں سے ایسی عورت کے بارے میں مشورہ طلب کر رہے تھے کہ جس کا کسی نے حمل ساقط کردیا ہو ؟ تو مغیرہ بن شعبہ نے فرمایا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے معاملے میں ایک غلام یا باندی کا فیصلہ فرمایا۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ تم کوئی ایسا شخص لاؤ جو تمہارے ساتھ اس بات کی گواہی دے ، تو محمد بن مسلمہ نے ان کے حق میں گواہی دی۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ك].
(٢) في [أ، جـ، ط]: (لمن).
(٣) سقط من: [أ، ط، هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب أقضية رسول الله ﷺ / حدیث: 30998
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مسلم (١٦٨٣)، وأحمد (١٨٢١٣)، وأصله عند البخاري (٦٩٠٨).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30998، ترقيم محمد عوامة 29657)