مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يسلم في الصلاة تسليمتين باب: جو حضرات نماز میں دونوں جانب سلام پھیرا کرتے تھے
٣٠٧١ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة قال: سمعت أبا البختري يحدث عن عبد الرحمن بن (١) اليحصبي عن وائل الحضرمي: أنه صلى مع رسول اللَّه ﷺ فكان يكير إذا خَفَض وإذا رفع، ويرفع يديه عند التكبير، ويسلم عن يمينه وعن يساره (٢). - قال شعبة: قال لى أبان بن (تغلب) (٣): إن في الحديث حتى يبدو (وضح) (٤) وجهه فقلت لعمرو: في الحديث حتي يبدو (وضح) (٥) وجهه، فقال: أو نحو ذلك.حضرت وائل حضرمی کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، آپ اوپر اٹھتے وقت اور نیچے جاتے وقت تکبیر کہتے تھے اور تکبیر کے وقت ہاتھ اٹھاتے تھے اور دائیں جانب اور بائیں جانب سلام پھیرتے تھے۔ حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے ابان بن تغلب نے بیان کیا کہ حدیث میں یہ بھی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ مبارک کی سفیدی نظر آنے لگتی تھی۔ میں نے عمرو سے کہا کہ حدیث میں یہ بھی ہے کہ یہاں تک کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ مبارک کی سفیدی نظر آنے لگتی تھی یا اس سے ملتا جلتا کوئی جملہ ہے۔