مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 3061
باب: تشہد کے بعد کون کون سے کلمات کہے جا سکتے ہیں؟
ما يقال بعد التشهد مما رخص فيه
حدیث نمبر: 3061
٣٠٦١ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن عون قال: اجعلوا حوائجكم التي تهمكم في الصلاة المكتوبة (فإن) (١) فضل الدعاء فيها كفضل النافلة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عون فرماتے ہیں کہ اپنی اہم ترین ضروریات کو فرض نماز میں مانگو کیونکہ فرض نماز میں دعا کی فضیلت نفل نماز کے برابر ہے۔
حواشی
(١) في [س، ط، هـ]: (فإنه).