مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يقول في التشهد: بسم الله باب: جو حضرات تشہد میں بسم اللہ کہا کرتے تھے
حدیث نمبر: 3042
٣٠٤٢ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي: أنه كان يقول إذا تشهد: بسم اللَّه خير الأسماء اسم اللَّه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جب تشہد پڑھتے تو بسم اللہ کہا کرتے تھے اور یہ کہتے کہ اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سب سے بہتر نام اللہ ہے۔