مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يعلم التشهد ويأمر بتعليمه باب: جو حضرات تشہد سکھاتے تھے اور دوسروں کو بھی تشہد سکھانے کا حکم دیتے تھے
حدیث نمبر: 3037
٣٠٣٧ - حدثنا ابن فضيل عن داود بن أبي هند (١) عن أبي العالية قال: سمع ابن عباس رجلا يصلي فلما قعد يتشهد قال: الحمد للَّه، التحيات للَّه. قال: فقال ابن عباس وهو ينتهره: الحمد للَّه إذا قعدت!. فابدأ بالتشهد بالتحيات للَّه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوا لعالیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ایک آدمی کو نماز میں دورانِ تشہد یہ کہتے ہوئے سنا : الحمد للہ، التحیات للہ۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اسے ڈانٹتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ سے کیوں شروع کررہے ہو ! جب تم بیٹھو تو التحیات للہ سے ابتداء کرو۔
حواشی
(١) في حاشية [ب]: (دينار).