حدیث نمبر: 3025
٣٠٢٥ - حدثنا أبو أسامة عن ابن عون قال: سمع إبراهيم يعلم التشهد: التحيات للَّه والطيبات والصلوات، السلام عليك أيها النبي ورحمة اللَّه وبركاته، السلام علينا وعلى عباد اللَّه الصالحين، أشهد أن لا إله إلا اللَّه وأشهد أن محمدا عبده ورسوله.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم کو تشہد کے یہ کلمات سکھاتے سنا ہے : تمام زبانی عبادتیں، مالی عبادتیں اور بدنی عبادتیں اللہ کے لئے ہیں۔ اے نبی آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت و برکت آپ پر نازل ہو۔ ہم پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔