حدیث نمبر: 3020
٣٠٢٠ - حدثنا ابن علية عن خالد عن أبي المتوكل قال: سألنا أبا سعيد عن (التشهد) (١) فقال: التحيات الصلوات الطيبات للَّه، السلام عليك أيها النبي ورحمة اللَّه (وبركاته) (٢)، السلام علينا وعلى عباد اللَّه الصالحين، أشهد أن لا إله إلا اللَّه، وأشهد أن محمدا عبده ورسوله، فقال أبو سعيد: كنا لا نكتب شيئًا إلا القرآن والتشهد (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو المتوکل کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت ابو سعید خدری سے تشہد کا طریقہ دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا تشہد کے کلمات یہ ہیں : تمام زبانی عبادتیں، بدنی عبادتیں اور مالی عبادتیں اللہ کے لئے ہیں۔ اے نبی آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت و برکت آپ پر نازل ہو۔ ہم پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ اس کے بعد حضرت ابو سعید خدرینے فرمایا کہ ہم سوائے قرآن اور تشہد کے کچھ نہیں لکھا کرتے تھے۔

حواشی
(١) في [أ، جـ]: (الشهد).
(٢) سقط من: [جـ، ك].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 3020
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3020، ترقيم محمد عوامة 3008)