حدیث نمبر: 3019
٣٠١٩ - حدثنا الفضل بن ركين عن سفيان عن زيد العمي عن أبي الصديق الناجي عن ابن عمر: أن أبا بكر كان يعلمهم التشهد على المنبر كما يعلم (الصبيان) (١) في الكتاب: التحيات (للَّه) (٢) والصلوات والطيبات (٣)، السلام ⦗١٤٢⦘ عليك أيها النبي ورحمة اللَّه وبركاته، السلام علينا وعلى عباد اللَّه الصالحين، أشهد أن لا إله إلا اللَّه، و (أشهد) (٤) أن محمدا عبده ورسوله (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکرمنبر پر تشہد کے کلمات اس طرح سکھایا کرتے تھے جیسے بچوں کو سکھایا جاتا ہے، وہ کلمات یہ تھے : تمام زبانی عبادتیں، بدنی عبادتیں اور مالی عبادتیں اللہ کے لئے ہیں۔ اے نبی آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت و برکت آپ پر نازل ہو۔ ہم پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔

حواشی
(١) في [هـ]: (الصييان).
(٢) زيادة من: [أ، ب، جـ، ك].
(٣) في [هـ]: زيادة (للَّه).
(٤) سقط من: [جـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 3019
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف زيد العمي.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3019، ترقيم محمد عوامة 3007)