مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 3000

باب: آدمی کی نماز میں کمی کیسے آتی ہے اور اس سے بچنے کے لئے اسے کیا کرنا چاہئے؟

في الرجل ينقص صلاته (وما ذكر فيه) وكيف يصنع (فيها)

حدیث نمبر: 3000
٣٠٠٠ - حدثنا ابن مهدي عن قرة عن الحسن قال: رأى سعيد بن المسيب رجلا يصلي ولا يتم ركوعه ولا سجوده (فحصبه) (١) وقال: أغلقت صلاتك.
مولانا محمد اویس سرور

حسن فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے ایک آدمی کو دیکھا جو رکوع و سجود پوری طرح نہیں کررہا تھا، انہوں نے اسے کنکریاں ماریں اور فرمایا کہ تو نے اپنی نماز کو تباہ کردیا۔

حواشی
(١) سقط من: [جـ، ك].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 3000
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 2988»