مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من رخص في الإقعاء باب: جن حضرات نے نماز میں پنڈلی اور رانوں کو ملا کر کولہوں کے بل بیٹھنے کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 2972
٢٩٧٢ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عطية قال: رأيت العبادلة يقعون في الصلاة بين السجدتين؛ يعني: عبد اللَّه بن الزبير، وابن عمر، وابن عباس (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن زبیر، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا وہ دونوں سجدوں کے درمیان پنڈلی اور رانوں کو ملا کر کو لہوں کے بل بیٹھتے تھے۔