مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يكره أن يمر الرجل بين يدي الرجل وهو يصلي باب: جن حضرات نے نمازی کے آگے سے کسی کے گذرنے کو نا پسند کیا ہے
حدیث نمبر: 2942
٢٩٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية عن عاصم عن ابن سيرين قال: كان أبو سعيد الخدري قائما يمضي فجاء عبد الرحمن بن الحارث بن هشام يمر بين يديه (فمنعه) (١)، وأبى إلا أن يمضي فدفعه أبو سعيد فطرحه، فقيل له: (و) (٢) هذا بعبد الرحمن؟! فقال: واللَّه لو أبى إلا أن (آخذه) (٣) بشعره لأخذت (٤).مولانا محمد اویس سرور
٠) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سعید خدری نماز پڑھ رہے تھے کہ حضرت عبد الرحمن بن حارث بن ہشام ان کے آگے سے گذرنے لگے، حضرت ابو سعید نے انہیں روکا، لیکن انہوں نے گذرنے پر اصرار کیا تو حضرت ابو سعید نے انہیں زور سے پیچھے دھکیل دیا۔ حضرت ابو سعید سے کہا گیا کہ آپ عبد الرحمن کے ساتھ ایسا کرتے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا کہ خدا کی قسم ! اگر مجھے ان کے بال پکڑ کر بھی روکنا پڑتا تو میں انہیں روکتا۔
حواشی
(١) في [ل]: (فدفعه).
(٢) زيادة من [د].
(٣) في [أ، ب، جـ، ك]: (آخذ).