مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
الرجل يستر الرجل إذا صلى إليه أم لا؟ باب: کیا کوئی نمازی دوسرے آدمی کو سترہ بنا سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 2910
٢٩١٠ - حدثنا محمد بن بشر قال: نا مسعر قال: نا حماد قال: سألت إبراهيم: أيستر النائم؟ قال: لا، قلت: فالقاعد؟ قال: نعم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے سوال کیا کہ کیا سوئے ہوئے شخص کا سترہ بنایا جاسکتا ہے ؟ انہوں نے کہا نہیں۔ میں نے کہا کہ کیا بیٹھے ہوئے شخص کو سترہ بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہاں۔