مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يقول: إذا صليت إلى سترة فادن منها باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب تم سترہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھو تو اس کے قریب رہو
حدیث نمبر: 2904
٢٩٠٤ - حدثنا ابن علية عن ليث عن المغيرة عن أبي عبيدة بن عبد اللَّه عن أبيه قال: لا تصلين وبينك وبين القبلة فجوة، تقدم إلى القبلة، أو استتر بسارية (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبیدہ بن عبد اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ تم اس حالت میں نماز نہ پڑھو کہ تمہارے اور قبلے کے درمیان بہت سی خالی جگہ ہو۔ یا تو قبلے کی طرف آگے بڑھ جاؤ یا کسی ستون کا سترہ بنا لو۔
حواشی
(١) منقطع؛ أبو عبيدة لم يسمع من أبيه، وليث ضعيف.