مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من رخص في الفضاء أن يصلي بها باب: جن حضرات نے کھلی جگہ بغیر سترہ کے نماز پڑھنے کی رخصت دی ہے
حدیث نمبر: 2894
٢٨٩٤ - حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن الحكم عن يحيى بن الجزار عن ابن عباس قال: صلى رسول اللَّه ﷺ في فضاء ليس بين يديه شيء (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک کھلی جگہ میں نمازادا فرمائی جہاں آپ کے آگے کوئی چیز نہیں تھی۔
حواشی
(١) منقطع حكمًا؛ الحجاج مدلس، رواه أحمد (١٩٦٥)، وأبو يعلى (٢٦٠١)، والبيهقي ٢/ ٢٧٣.