مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من رخص في الفضاء أن يصلي بها باب: جن حضرات نے کھلی جگہ بغیر سترہ کے نماز پڑھنے کی رخصت دی ہے
حدیث نمبر: 2893
٢٨٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا سفيان بن عيينة عن الزهري عن عبيد اللَّه عن ابن عباس قال: جئت أنا والفضل على أتان والنبي ﷺ يصلي بالناس، فمررنا على بعض الصف فنزلنا، وتركناها ترتع فلم يقل لنا شيئا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت فضل ایک گدھی پر سوار تھے، اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، ہم ایک صف کے آگے سے گذرے اور ہم نے گدھی سے اتر کر اسے چرنے کے لئے چھوڑ دیا، لیکن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے اس بارے میں کوئی بات نہ فرمائی۔