مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الوقوف والسكوت إذا كبر باب: تکبیر کہنے کے لئے خاموشی اور وقوف کا بیان
حدیث نمبر: 2869
٢٨٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم أنه كان إذا كبر سكت هنيهة، وإذا قال: ﴿غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ﴾ [الفاتحة: ٧] سكت هنيهة، وإذا نهض في الركعة الثانية لم يسكت، وقال: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ [الفاتحة: ٢].مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم جب تکبیر کہتے تو تھوڑی دیر خاموش رہتے اور پھر جب سورة فاتحہ ختم کرتے تو پھر بھی تھوڑی دیر خاموش رہتے۔ پھر جب دوسری رکعت کے لئے اٹھتے تو خاموش نہ رہتے اور سورة فاتحہ شروع کردیتے۔