حدیث نمبر: 2868
٢٨٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا عفان قال: نا حماد بن سلمة عن حميد عن الحسن عن سمرة بن جندب (عن) (١) النبي ﷺ كان يسكت سكتتين إذا دخل في الصلاة، وإذا فرغ من القراءة، فأنكر ذلك عمران بن حصين فكتبوا إلى أبي بن كعب فكتب إليهم أن صدق سمرة (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سمرہ بن جندب فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو مرتبہ خاموشی اختیار فرماتے تھے ایک تو نماز شروع کرکے اور دوسری قراءت سے فارغ ہونے کے بعد ۔ یہ روایت حضرت عمران بن حصین کو عجیب لگی، انہوں نے اس بارے میں خط کے ذریعے حضرت ابی بن کعب کی رائے دریافت کی تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت سمرہ سچ کہتے ہیں۔

حواشی
(١) في [جـ، ك]: (أن).
(٢) منقطع؛ رواية الحسن عن سمرة منقطعة، إلا أحاديث قليلة، أخرجه أحمد (٢٠٠٨١)، وأبو داود (٧٧٩)، والترمذي (٢٥١)، وابن خزيمة (١٥٧٨) وابن ماجه (٨٤٥)، وابن حبان (١٨٠٧)، والحاكم ١/ ٢١٥، والبخاري في القراءة خلف الإمام (٢٧٧)، والطبراني (٦٨٧٥)، والبيهقي ٢/ ١٩٥، والدارمي (١٢٤٣)، والدارقطني ١/ ٣٠٩.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 2868
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2868، ترقيم محمد عوامة 2857)