مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الوقوف والسكوت إذا كبر باب: تکبیر کہنے کے لئے خاموشی اور وقوف کا بیان
حدیث نمبر: 2865
٢٨٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن (عمرو) (١) عن الحسن قال: كان لرسول اللَّه ﷺ ثلاث سكتات (سكتة) (٢) إذا افتتح التكبير حتى يقول الحمد، وإذا فرغ من الحمد حتى يقرأ السووة، وإذا فرغ من السورة حتى (يركع) (٣) (٤).مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں تین مرتبہ خاموشی اختیار فرماتے تھے تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد سورة فاتحہ پڑھنے تک سورة فاتحہ پڑھنے کے بعد سورت شروع کرنے سے پہلے سورت ختم کرنے کے بعد رکوع کی تکبیر کہنے سے پہلے۔
حواشی
(١) في [أ]: (عمر).
(٢) زيادة من [جـ، ك].
(٣) في [هـ]: (ركع).