مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
باب من قال: المريض يومئ إيماء باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ مریض اشارے سے نماز پڑھے گا
حدیث نمبر: 2846
٢٨٤٦ - حدثنا أبو بكر (قال) (١): نا وكيع عن سفيان عن أبي الهيثم قال: دخلنا على إبراهيم وهو مريض وهو يصلي على شقه الأيمن يومئ إيماء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الہیثم کہتے ہیں کہ ہم ابراہیم کی بیماری کی حالت میں ان کے پاس حاضر ہوئے، وہ دائیں پہلو پر لیٹے ہوئے تھے اور اشارے سے نماز پڑھ رہے تھے۔
حواشی
(١) تكرار في [ب]: (قال).