حدیث نمبر: 2845
٢٨٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن جبلة بن سحيم قال: سألت ابن عمر عن صلاة المريض على العود (فقال) (١): لا آمركم أن تتخذوا من دون اللَّه أوثانًا إن استطعت أن تصلي قائمًا وإلا فقاعدًا وإلا فمضطجعًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت جبلہ بن سحیم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ کیا مریض لکڑی پر نماز پڑھ سکتا ہے ؟ تو انہوں نے فرمایا کہ میں تمہیں اس بات کی اجازت نہیں دے سکتا کہ تم اللہ کو چھوڑ کر کسی اور چیز کو معبود بنالو، اگر کھڑے ہوکر نماز پڑھنے کی طاقت نہ ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھ لو اور اگر بیٹھ کر بھی نماز پڑھنے کی طاقت نہ ہو تو لیٹ کر پڑھ لو۔

حواشی
(١) في [أ، جـ، ك]: (قال).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 2845
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2845، ترقيم محمد عوامة 2834)