مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الرجل يسجد على ثوبه من الحر والبرد باب: گرمی یا سردی کی بنا پر آدمی اپنے کپڑے پر سجدہ کر سکتا ہے
حدیث نمبر: 2796
٢٧٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا شريك عن حسين عن عكرمة عن ابن عباس: أن النبي ﷺ صلى في ثوب واحد يتقي بفضوله حر الأرض وبردها (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ایسے کپڑے میں نماز پڑھی جس کے کناروں سے آپ زمین کی گرمی اور سردی سے بچا کرتے تھے۔