مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الرجل يسجد على ثوبه من الحر والبرد باب: گرمی یا سردی کی بنا پر آدمی اپنے کپڑے پر سجدہ کر سکتا ہے
حدیث نمبر: 2795
٢٧٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا بشر بن المفضل عن (غالب) (١) عن (بكر) (٢) عن أنس قال: كنا نصلي مع النبي ﷺ في شدة الحر، فإذا لم يستطع أحدنا أن يمكّن وجهه من الأرض بسط ثوبه فسجد عليه (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ شدید گرمی میں نماز پڑھی، ہم میں اگر کوئی اپنی پیشانی کو زمین پر نہ رکھ سکتا تو اپنا کپڑابچھا کر اس پر سجدہ کرلیتا تھا۔
حواشی
(١) في حاشية [ب]: (ابن خطاف).
(٢) في حاشية [ب]: (بكر بن عبد اللَّه المزني).