مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يخرج يديه إذا سجد باب: جو حضرات سجدہ کرتے ہوئے ہاتھ کپڑے سے باہر نکالتے تھے
حدیث نمبر: 2771
٢٧٧١ - حدثنا أبو بكر قال: نا مالك بن إسماعيل قال: حدثنا عبد الوارث قال: أخبرنا إسحاق بن سويد قال: رأيت أبا قتادة العدوي إذا سجد يخرج يديه (يمسهما) (١) الأرض.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسحاق بن سوید کہتے ہیں کہ میں نے ابو قتادہ عدوی کو دیکھا کہ جب وہ سجدہ کرتے تو اپنے ہاتھوں کو چادر سے نکال کر زمین پر لگایا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، خ، هـ]: (تمسهما).