مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في اليدين أين (يكونان) من الرأس؟ باب: سجدہ میں ہاتھوں کو کہاں رکھنا ہے؟
حدیث نمبر: 2693
٢٦٩٣ - حدثنا أبو الأحوص عن عطاء بن السائب عن سالم البراد قال: أتينا أبا مسعود الأنصاري في بيته فقلنا: علمنا صلاة رسول اللَّه ﷺ، فصلى، فلما سجد وضع كفيه قريبًا من رأسه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم براد فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابو مسعود کے کمرے میں ان سے ملاقات کے لئے حاضر ہوئے، ہم نے ان سے عرض کیا کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریقۂ نماز سکھا دیجئے۔ چناچہ انہوں نے نماز پڑھی، جب سجدہ کیا تو اپنی ہتھیلیوں کو سر کے قریب رکھا۔