مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 26927
باب: تصویروں والے تکیے پر ٹیک لگانا کیسا ہے؟
الرجل يتكئ على (المرافق) المصورة
حدیث نمبر: 26927
٢٦٩٢٧ - (حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن ليث قال: رأيت سالم بن عبد اللَّه متكئًا على وسادة حمراء فيها تماثيل) (١) فقلت له فقال: إنما يكره هذا لمن ينصبه ويصنعه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم بن عبد اللہ کو دیکھا کہ انہوں نے سرخ تکیے پر ٹیک لگا رکھی تھی جس میں تصاویر تھیں۔ میں نے ان سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تصویریں اس شخص کے لئے مکروہ ہیں جو انہیں آویزاں کرے اور بنائے۔
حواشی
(١) سقط من: [ط].