مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 26912
باب: بچوں کے سروں پر کچھ بال بلا مونڈے چھوڑنے کا بیان
في القزع يكون (على) رؤوس الصبيان
حدیث نمبر: 26912
٢٦٩١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن أبي سلام قال: دخلت على عائشة وفي رأسي قزعٌ، فأمرت به فجُزّ أو حلق (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلام فرماتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا ، میرے سر کا کچھ حصہ مونڈا ہوا تھا انہوں نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اسے کتر دیا گیا یا مونڈ دیا گیا۔