مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
من كره أن يلبس المشهور من الثياب باب: جن حضرات کے نزدیک شہرت کے لئے لباس اختیار کرنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 26907
٢٦٩٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن ليث عن شهر عن أبي الدرداء قال: من ركب مشهورًا من الدواب أو لبس مشهورًا من الثياب أعرض اللَّه عنه ما دام عليه وإن كان عليه كريمًا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو دردائ فرماتے ہیں کہ جو کسی مشہور سواری پر سوار ہو یا مشہور کپڑے پہنے تو جب تک اس پر رہے اللہ تعالیٰ اس سے اعراض فرمائیں گے ، خواہ وہ مالدار اور سخی شخص ہی کیوں نہ ہو۔