مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
من كره أن يلبس المشهور من الثياب باب: جن حضرات کے نزدیک شہرت کے لئے لباس اختیار کرنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 26906
٢٦٩٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن الحصين قال: كان زبيد اليامي يلبس برنسًا قال: فسمعت إبراهيم عابه عليه قال: فقلت له: إن الناس (١) كانوا يلبسونها، قال: أجل، ولكن قد فني من كان يلبسها، (فإن) (٢) لبسها (أحد) (٣) اليوم شهروه وأشاروا إليه بالأصابع.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ زبید یامی برنس (ایک خاص ٹوپی) پہنا کرتے تھے۔ میں نے ابراہیم کو اس کو معیوب کہتے سنا۔ میں نے ان سے کہا کہ اسلاف تو یہ پہنا کرتے تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ اب اس کو پہننے والا کوئی نہ رہا ، اب اگر کوئی پہنے تو لوگ اس کی باتں ا کرتے ہیں اور اس کی طرف انگلیوں سے اشارہ کرتے ہیں۔
حواشی
(١) في [جـ، ز]: زيادة (قد).
(٢) في [ز]: (وأن).
(٣) سقط من: [جـ].