حدیث نمبر: 26875
٢٦٨٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن الوليد بن كثير عن محمد بن (عمرو) (١) (بن) (٢) عطاء عن رجل من بني حارثة عن (رافع) (٣) بن خديج قال: خرجنا مع رسول اللَّه ﷺ فرأى ﷺ (٤) رواحلنا وهي على إبلنا أكسية فيها خيوط (عهن) (٥) حمر، فقال رسول اللَّه ﷺ: "ألا أرى هذه الحمرة قد علتكم"، فقمنا (سراعا) (٦) لقول رسول اللَّه ﷺ: "حتى نفر بعض إبلنا"، قال: فأخذنا الأكسية فنزعناها منها (٧).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت رافع بن خدیج سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ باہر نکلے ۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے کجاوے دیکھے ہمارے اونٹوں پر ایسی چادریں تھیں جن میں سرخ اون کے دھاگے تھے۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” خبردار میں دیکھ رہا ہوں کہ یہ سرخی تمہارے اوپر چڑھ رہی ہے۔ “ چناچہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات کی وجہ سے جلدی سے کھڑے ہوگئے ۔ یہاں تک کہ ہم میں سے بعض کے اونٹ بدک گئے۔ راوی کہتے ہیں ۔ پس ہم نے چادروں کو پکڑا اور اتار دیا۔

حواشی
(١) في [ط، هـ]: (عمر).
(٢) في [ز، ط]: (عن).
(٣) في [أ، ط]: (حارثة).
(٤) في [هـ]: (على)، وسقط من: [أ، ح، ط].
(٥) في [ط]: (من)، وفي [ح]: (عن).
(٦) في [أ، ح، ط]: (فراعا).
(٧) مجهول؛ لإبهام روايه، أخرجه أحمد (١٥٨٠٧)، وأبو داود (٤٠٧٠)، والطبراني (٤٤٤٩).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26875
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26875، ترقيم محمد عوامة 25749)