٢٦٨٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن (الحباب) (١) قال: (أخبرنا) (٢) ⦗٩١⦘ عبيد اللَّه ابن (عبد اللَّه) (٣) أبو (المنيب) (٤) العتكي قال: حدثنا عبد اللَّه بن بريدة عن أبيه (عن) (٥) رسول اللَّه ﷺ أنه نهى عن لبستين وعن (مجلسين) (٦)، أما اللبستان: فتصلي في السراويل ليس عليك شيء غيره، والرجل يصلي في الثوب الواحد لا يتوشح به، (والمجلسان) (٧): يحتبى بالثوب الواحد فيبصر عورته، (ويجلس) (٨) بين الظل والشمس (٩).حضرت عبد اللہ بن بریدہ ، اپنے والد کے واسطے سے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو طرح کے لباس سے اور دو طرح کے بیٹھنے سے منع فرمایا۔ دو طرح کا لباس تو یہ ہے کہ تم ایک پائجامہ میں نماز پڑھو اور تم پر اس کے سوا کچھ نہ ہو۔ اور آدمی کسی ایسے کپڑے میں نماز پڑھے جس میں وہ زینت کا اظہار نہیں کرتا۔ اور دو طرح کا بیٹھنا یہ ہے کہ آدمی ایک کپڑے میں یوں اپنی کمر اور پنڈلیوں کو باندھ کر بیٹھے کہ اس کا ستر دکھائی دے اور آدمی دھوپ اور سایہ میں بیٹھے۔