حدیث نمبر: 26831
٢٦٨٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن نافع عن أسلم قال: لما قدم عمر الشام أتاه رجل من الدهاقين فقال: إني قد صنعت لك طعامًا فأحب أن تجيء فيرى أهل عملي كرامتي عليك ومنزلتي عندك -أو كما قال-: (قال) (١): فقال: إنا لا ندخل هذه الكنائس، أو قال: هذه البيع التي فيها (٢) الصور (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت اسلم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب حضرت عمر شام میں آئے تو ان کے پاس کسانوں میں سے ایک صاحب آئے اور کہا۔ میں نے آپ کے لئے کھانا تیار کیا ہے۔ اور مجھے یہ بات محبوب ہے کہ آپ آئیں تاکہ میرے کام والے میری آپ کے ہاں عزت و مقام کو دیکھ لیں… یا ایسی کوئی بات کہی …حضرت عمر نے فرمایا : ہم ان کنیسوں اور گرجاؤں میں جن میں تصویریں ہوں نہیں جاتے۔

حواشی
(١) ساقطة في: [جـ، ز].
(٢) في [ز]: زيادة (هذه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26831
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26831، ترقيم محمد عوامة 25706)