٢٦٨٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن موسى بن (عبيدة) (١) عن أبان ⦗٨٣⦘ ابن صالح عن القعقاع بن حكيم (عن) (٢) سلمى أم رافع (عن أبي رافع) (٣) قالت: (أتى) (٤) جبريل يستأذن على النبي ﷺ (فأذن له) (٥) فأبطأ عليه، فأخذ رسول اللَّه ﷺ رداءه فقام إليه وهو بالباب فقال رسول اللَّه قال: "قد أذنا لك" قال: "أجل ولكنا لا ندخل بيتا فيه كلب ولا صورة" (٦).حضرت ابو رافع سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت جبرائیل آئے اور جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجازت مانگی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اجازت دے دی لیکن وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آنے میں تاخیر کرنے لگے۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی چادر مبارک سنبھالی اور ان کی طرف گئے تو ان کو دروازے پر دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” ہم نے تو تمہیں اجازت دے دی تھی۔ “ جبرائیل نے کہا : ” جی ہاں ! لیکن ہم ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر ہو۔ “