حدیث نمبر: 26773
٢٦٧٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الأجلح عن يزيد بن الأصم عن ابن عباس قال: كان في إصبعي خاتم من ذهب، فتناوله (عمر) (١) بن الخطاب فرأيت (أنه) (٢) إنما ينظر إليه، (فأرخيت) (٣) يدي فأخذه فخذف به، فلم أسأله (عنه) (٤) ولم أطلبه (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میری انگلی میں سونے کی انگوٹھی تھی۔ پس وہ حضرت عمربن خطاب نے لے لی۔ چناچہ میں نے دیکھا کہ وہ اسی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ تو میں نے اپنا ہاتھ لٹکا دیا اور انہوں نے وہ پکڑ لی پھر انہوں نے اس کو پھینک دیا ۔ پس میں نے ان سے اس ک ے بارے میں سوال بھی نہ کیا اور اسے تلاش بھی نہیں کیا۔
حواشی
(١) في [ح]: (عمرو).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط].
(٣) في [جـ]: (فأوخيت).
(٤) في [ط]: (عن).