٢٦٧٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن محمد بن إسحاق عن يحيى بن عباد (بن) (١) عبد اللَّه بن الزبير (عن) (٢) (أبيه) (٣) عباد بن عبد اللَّه بن الزبير عن عائشة (أم المؤمنين) (٤) (قالت) (٥): أهدى (النجاشي) (٦) إلى رسول اللَّه ﷺ (حلية) (٧) فيها خاتم من ذهب فيه فص حبشي، فأخذه رسول اللَّه ﷺ بعود وإنه (لمعرض) (٨) عنه، أو ببعض أصابعه وإنه (لمعرض) (٩) عنه، ثم دعا (بابنة) (١٠) ابنته أمامة بنت (أبي) (١١) (العاص) (١٢) فقال: "تحلي بهذا يا بنية" (١٣).ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ نجاشی نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف زیورات کا ہدیہ بھیجا جس میں سونے کی انگوٹھی تھی جس میں حبشی نگینہ تھا۔ چناچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس انگوٹھی کو لکڑی کے ساتھ پکڑا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے اعراض کر رہے تھے۔ یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اپنی انگلی سے پکڑا جبکہ آپ اس سے اعراض کر رہے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی نواسی امامہ بنت ابی العاص کو بلایا اور فرمایا : ” اے بیٹی ! اس کو پہن لو “ ۔