مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
في الخاتم تنقش فيه الآية من القرآن باب: انگوٹھی میں قرآن کی آیت نقش کروانے کے بارے میں
حدیث نمبر: 26756
٢٦٧٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن إسرائيل عن عبد اللَّه بن المختار قال: سمعت الحسن يقول: لا بأس أن ينقش في الخاتم الآية كلها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مختار سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حسن کو کہتے سُنا کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں ہے کہ انگوٹھی میں پوری آیت نقش کی جائے۔