مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
في الخاتم تنقش فيه الآية من القرآن باب: انگوٹھی میں قرآن کی آیت نقش کروانے کے بارے میں
حدیث نمبر: 26750
٢٦٧٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن ابن جريج عن عطاء أنه كان يكره أن (تكتب) (١) الآية كلها في الخاتم، ولا يرى في الخاتم فيه ذكر اللَّه بأسًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج، حضرت عطاء کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ انگوٹھی میں پوری آیت لکھی جائے۔ لیکن انگوٹھی میں اللہ کا ذکر ہو اس میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔
حواشی
(١) في [ط]: (يكتب).