مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
من كان يبيض لحيتة ولا يخضب باب: جو حضرات داڑھی کو سفید ہی رہنے دیتے تھے اور خضاب نہیں کرتے تھے
حدیث نمبر: 26691
٢٦٦٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسحاق بن سليمان عن (حريز) (١) (عن) (٢) عبد اللَّه بن (بسر) (٣) السلمي قال: (أتينا) (٤) ونحن غلمان، فلم ندر عن (أي) (٥) شيء نسأله فقلت له -أو قال له بعضنا-: رسولُ اللَّه ﷺ كان شابًا أو شيخًا؟ قال: ⦗٤٧⦘ كان في عنفقته شعرات بيض (٦).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریر، حضرت عبد اللہ بن بسرکے بارے میں روایت کرتے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پاس حاضر ہوئے۔ جبکہ ہم بچے تھے۔ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ ہم ان سے کس چیز کا سوال کریں۔ چناچہ میں نے آپ سے کہا۔ یا ہم میں سے کسی نے آپ سے کہا۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نوجوان تھے یا بوڑھے ؟ انہوں نے جواب دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیان کے بالوں میں چند بال سفید تھے۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (جرير).
(٢) في [ط]: (بن).
(٣) في [جـ]: (بشر).
(٤) في [ط، هـ]: (أتينا).
(٥) سقط من: [أ، ح، ط].