مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
من كان يبيض لحيتة ولا يخضب باب: جو حضرات داڑھی کو سفید ہی رہنے دیتے تھے اور خضاب نہیں کرتے تھے
حدیث نمبر: 26683
٢٦٦٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي قال: رأيت عليًا أبيض الرأس واللحية قد ملأت ما بين منكبيه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو سفید سر اور سفید داڑھی والا دیکھا۔ آپ کی داڑھی نے آپ کے شانوں کو بھرا ہوا تھا۔