مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 26647
باب: جو لوگ سیاہ خضاب کرنے کی اجازت دیتے ہیں
من رخص في الخضاب بالسواد
حدیث نمبر: 26647
٢٦٦٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن إسرائيل عن عبد الأعلى قال: سألت بن الحنفية عن الخضاب بالوسمة فقال: هي خضابنا أهل البيت.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الاعلیٰ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن الحنفیہ سے وسمہ کا خضاب کرنے کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انہوں نے جواب دیا ۔ یہ توہم اہل بیت کا خضاب ہے۔