حدیث نمبر: 2663
٢٦٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو الأحوص عن عطاء بن السائب عن سالم البراد قال: أتينا أبا مسعود في بيته فقلنا له: علمنا صلاة النبي ﷺ، فصلى، فلما سجد جافى (بمرفقيه) (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم براد فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابو مسعود کے کمرے میں ان سے ملاقات کے لئے حاضر ہوئے، ہم نے ان سے عرض کیا کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریقۂ نماز سکھا دیجئے۔ چناچہ انہوں نے نماز پڑھی، جب سجدہ کیا تو اپنی کہنیوں کو پھیلا کررکھا۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، د، ك]: (بمرفقيه)، وفي [ب، هـ]: (بفخذيه).