٢٦٦٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا محمد بن طلحة عن حميد بن وهب عن (طاوس أو ابن طاوس) (١) عن ابن عباس قال: مر على النبي ﷺ رجل قد خضب بالحناء فقال: "ما أحسن هذا"، ثم مر عليه آخر قد خضب بالحناء والكتم فقال: "هذا أحسن من هذا"، قال: ثم مر عليه آخر (قد) (٢) خضب بصفرة (قال) (٣): "هذا أحسن من هذا كله" (٤).حضرت طاؤس … یا ابن طاؤس …حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا : جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے ایک آدمی گزرا جس نے مہندی کا خضاب کیا ہو اتھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” یہ کس قدر اچھا ہے ۔ “ پھر ایک دوسرا آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرا جس نے مہندی اور کتم کا خضاب کیا ہوا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” یہ اس سے بہتر ہے۔ “ راوی کہتے ہیں ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے ایک اور شخص گزرا جس نے زرد رنگ سے خضاب کیا ہوا تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” یہ اس سارے سے بہتر ہے۔ “…حضرت طاؤس زرد رنگ کا خضاب کرتے تھے۔