مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
في إرخاء العمامة بين الكتفين باب: دوکندھوں کے درمیان عمامہ کو لٹکانے کا باکن
حدیث نمبر: 26599
٢٦٥٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن مساور قال: حدثني جعفر ابن عمرو (بن حريث) (١) عن أبيه قال: كأني أنظر إلى رسول اللَّه ﷺ وعليه عمامة سوداء قد أرخى (طرفيها) (٢) بين كتفيه (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر بن عمرو، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ گویا میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھ رہا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سیاہ رنگ کا عمامہ ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے دو کناروں کو اپنے کندھوں کے درمیان لٹکایا ہوا ہے۔
حواشی
(١) في [ز]: (عن حريب).
(٢) في [ط]: (طرفها).