مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 26556
باب: اُن حضرات کے جوتوں کے بیان میں کہ وہ کیسے ہوتے تھے ؟
في صفة نعالهم كيف كانت؟
حدیث نمبر: 26556
٢٦٥٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن همام عن قتادة عن أنس قال: كان لنعل رسول اللَّه ﷺ قبالان (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ، حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جُوتے کے دو تسمے تھے۔