مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الرجل يدخل والقوم ركوع فيركع قبل أن يصل الصف باب: اگر کوئی آدمی جماعت کو رکوع کی حالت میں پائے اور صف کے ساتھ ملنے سے پہلے ہی رکوع کرلے تو اس کی رکعت کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 2655
٢٦٥٥ - حدثنا ابن إدريس عن عبيد اللَّه عن القاسم، وعن هشام عن الحسن (قالا) (١): في الرجل يدخل المسجد والقوم قد ركعوا قالا: إن كان يظن أنه يدرك القوم قبل أن يرفعوا رؤوسهم فليركع، ثم ليمش حتى يدخل الصف.مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مسجد میں داخل ہو اور لوگ رکوع کی حالت میں ہوں تو اسے دیکھنا ہے کہ اگر اس کے پہنچنے سے پہلے پہلے لوگ رکوع سے سر اٹھا لیں گے تو وہیں رکوع کرلے اور چلتا ہوا صف میں شامل ہوجائے۔
حواشی
(١) في [أ]: (قال).