مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
من رخص أن يمشي في نعل واحدة حتى يصلح الأخرى باب: جو حضرات ٹوٹا جوتا درست کرنے تک ایک جوتے میں چلنے کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 26546
٢٦٥٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) إدريس عن ليث عن نافع عن ابن عمر أنه كان لا يرى بأسًا أن يمشي في نعل واحدة إذا انقطع شسعه ما بينه وبين أن يصلح شسعه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ جب تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ اکیلے جُوتے میں چلنے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ اتنی دیر جتنی دیر میں اپنے تسمہ کو درست کرے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ح، ط].