مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
في المشي في النعل الواحدة من كرهه باب: ایک جوتے میں چلنے کے بارے میں، جو حضرات اس کو مکروہ سمجھتے ہیں
حدیث نمبر: 26539
٢٦٥٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن ابن عجلان عن سعيد بن أبي (سعيد) (١) عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا يمش أحدكم في نعل واحدة، ولا في خف (واحد) (٢)، ليخلعها جميعًا أو ليمش فيهما جميعا" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے۔ یہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم میں سے کوئی شخص ایک جُوتے میں نہ چلے اور نہ ہی ایک موزے میں چلے۔ یا تو دونوں کو اتار دے (اور چلے) یا دونوں پہن کر چلے۔ “
حواشی
(١) في [جـ]: (سعد).
(٢) في [أ، ح، ط]: (واحدة).