مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
بأي الرجلين يبدأ إذا لبس نعليه؟ باب: جب آدمی جوتے پہنے تو کون سا پائوں پہلے پہنے؟
حدیث نمبر: 26538
٢٦٥٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن عبد الملك عن (ابن) (١) عم لعبيد ابن عمير، قال: كان عبيد بن عمير يبدأ فيخلع اليسرى، ثم يخلع اليمنى فيجعلها على اليسرى.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبیدبن عمیر کے چچا زاد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبید ابن عمیر (جوتا اتارنا) شروع کرتے تو آپ بایاں (پاؤں) نکالتے پھر آپ دایاں (پاؤں) نکالتے اور اس کو بائیں پر رکھتے۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (ابني).